Pular para o conteúdo
Publicidade

João 21

خُداوؔند یِسوعؔ اَور مچھلیوں والا معجزہ

1 بعد میں یِسوعؔ نے خُود کو ایک بار پھر اَپنے شاگردوں پر، تبریاسؔ کی جھیل یعنی گلِیل کی جھیل کے کنارے۔ اِس طرح ظاہر کیا: 2 جَب شمعُونؔ پطرس، دِیدِیمُس21‏:2 دِیدِیمُس توماؔ (ارامی) اَور دِیدِیمُس (یُونانی) دونوں الفاظ کے معنی جُڑواں ہے۔‏ (یعنی توماؔ)، نتن ایل جو کانا گلِیل کا تھا، زبدیؔ کے بیٹے، اَور دُوسرے دو شاگرد وہاں جمع تھے 3 تو شمعُونؔ پطرس اُن سے کہنے لگے، "میں تو مچھلی پکڑنے جاتا ہُوں۔" اُنہُوں نے کہا، "ہم بھی آپ کے ساتھ چلیں گے۔" لہٰذا وہ نکلے اَور جا کر کشتی میں سوارہوگئے، مگر اُس رات اُن کے ہاتھ کُچھ بھی نہ آیا۔

4 صُبح سویرے ہی، یِسوعؔ کنارے پر آ کھڑے ہُوئے، لیکن شاگردوں نے اُنہیں نہیں پہچانا کہ وہ یِسوعؔ ہیں۔

5 یِسوعؔ نے اُنہیں آواز دے کر کہا، "دوستوں، کیا کُچھ مچھلیاں ہاتھ آئیں؟"

اُنہُوں نے جَواب دیا، "نہیں۔"

6 یِسوعؔ نے فرمایا، "جال کو کشتی کی داہنی طرف ڈالئے تو ضروُر پکڑ سکوگے۔" چنانچہ اُنہُوں نے اَیسا ہی کیا اَور مچھلیوں کی کثرت کی وجہ سے جال اِس قدر بھاری ہو گیا کہ وہ اُسے کھینچ نہ سکے۔

7 تَب یِسوعؔ کے عزیز شاگرد نے پطرس سے کہا، "یہ تو خُداوؔند ہیں!" جَیسے ہی شمعُونؔ پطرس نے یہ سُنا، "یہ تو خُداوؔند ہیں،" پطرس نے اَپنا کُرتا پہنا (جسے پطرس نے اُتار رکھا تھا) اَور پانی میں کود پڑے۔ 8 دُوسرے شاگرد جو کشتی میں تھے، جال کو جو مچھلیوں سے بھرا ہُوا تھا کھینچتے ہویٔے لایٔے، کیونکہ وہ کنارے سے، تقریباً سَو مِیٹر سے زِیادہ دُور نہ تھے۔ 9 جَب وہ کنارے پر اُترے تو دیکھا کہ کوئلوں کی آگ پر مچھلی رکھی ہے، اَور پاس ہی روٹی بھی ہے۔

10 یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، "جو مچھلیاں تُم نے ابھی پکڑی ہیں اُن میں سے کُچھ یہاں لے آؤ۔" 11 شمعُونؔ پطرس کشتی پر چڑھ گیٔے اَور جال کو کنارے پر کھینچ لایٔے جو ایک سَو ترپن، بڑی بڑی مچھلیوں سے بھرا ہُوا تھا، پھر بھی وہ پھٹا نہیں۔

Veja também