Pular para o conteúdo
Publicidade

João 3

3 یِسوعؔ نے جَواب دیا، "مَیں تُجھ سے سچ سچ کہتا ہُوں کہ جَب تک کویٔی نئے سِرے سے پیدا3‏:3 نئے سِرے سے پیدا یُونانی میں دوبارہ پیدا ہونے کے معنی ہیں آسمانی پیدائش سے؛ یہی بات آیت 7 میں بھی ہے۔‏ نہ ہو، وہ خُدا کی بادشاہی کو نہیں دیکھ سَکتا۔"

4 نِیکُودِیمُسؔ نے پُوچھا، "اگر کویٔی آدمی بُوڑھا ہو تو وہ کِس طرح دوبارہ پیدا ہو سَکتا ہے؟ یہ ممکن نہیں کہ وہ پھر سے اَپنی ماں کے پیٹ میں داخل ہوکر پیدا ہو۔"

5 یِسوعؔ نے جَواب دیا، "مَیں تُجھ سے سچ سچ کہتا ہُوں کہ جَب تک کویٔی شخص پانی اَور رُوح سے پیدا نہ ہو، وہ خُدا کی بادشاہی میں داخل نہیں ہو سَکتا۔ 6 بشر سے تو بشر ہی پیدا ہوتاہے مگر جو رُوح سے پیدا ہوتاہے وہ رُوح ہے۔ 7 تعجُّب نہ کر مَیں نے تُجھ سے فرمایا، تُم سَب کو نئے سِرے سے پیدا ہونا لازمی ہے۔8 ہَواجِدھر چلنا چاہتی ہے چلتی ہے۔ تُم اُس کی آواز تو سُنتے ہو، مگر یہ نہیں جانتے کہ وہ کہاں سے آتی ہے اَور کہاں جاتی ہے۔ پس رُوح3‏:8 رُوح یُونانی زبان میں رُوح اَور ہَوا کے لیٔے ایک ہی لفظ ہے۔‏ سے پیدا ہونے والے ہر آدمی کا حال بھی اَیسا ہی ہے۔"

Veja também