5 جَب یِسوعؔ نے نظر اُٹھائی تو ایک بڑے ہُجوم کو اَپنی طرف آتے دیکھا۔ یِسوعؔ نے فِلِپُّسؔ سے فرمایا، "ہم اِن لوگوں کے کھانے کے لیٔے روٹیاں کہاں سے مول لائیں؟" 6 یِسوعؔ نے محض آزمانے کے لیٔے اُنہیں یہ فرمایا تھا کیونکہ خُداوؔند نے پہلے ہی سے سوچ رکھا تھا کہ وہ کیا کرنے والے ہیں۔
7 فِلِپُّسؔ نے خُداوؔند کو جَواب دیا، "اِن لوگوں کے کھانے کے لیٔے روٹیاں مول لینے کے لیٔے دو سَو دینار6:7 دینار یُونانی زبان میں ایک دینار ایک دِن کی مزدُوری تھی بھی ہُوں تو کافی نہ ہوں گے کہ ہر ایک کو تھوڑی مقدار میں مِل جائے۔"