4 اَور یِسوعؔ سے فرمایا، "اَے اُستاد، یہ عورت زنا کرتی ہویٔی پکڑی گئی ہے۔ 5 حضرت مَوشہ نے توریت میں ہمیں حُکم دیا ہے کہ اَیسی عورتوں کو سنگسار کریں، اَب آپ کیا فرماتے ہیں؟" 6 وہ یہ سوال محض یِسوعؔ کو آزمانے کے لیٔے پُوچھ رہے تھے تاکہ کسی سبب سے یِسوعؔ پر اِلزام لگاسکیں۔
لیکن یِسوعؔ جُھک کر اَپنی اُنگلی سے زمین پر کُچھ لکھنے لگے۔ 7 جَب وہ سوال کرنے سے باز نہ آئے تو یِسوعؔ نے سَر اُٹھاکر اُن سے فرمایا، "تُم میں جو بےگُناہ ہو وُہی اِس عورت پر سَب سے پہلے پتّھر پھینکے۔" 8 وہ پھر جُھک کر زمین پر کُچھ لکھنے لگے۔
9 یہ سُن کر، سَب چُھوٹے بڑے ایک ایک کر، چلے گیٔے، یہاں تک کہ یِسوعؔ وہاں تنہا رہ گیٔے۔ 10 تَب یِسوعؔ نے سیدھے ہوکر عورت سے پُوچھا، "اَے عورت، یہ لوگ کہاں چلے گیٔے؟ کیا کسی نے تُجھے مُجرم نہیں ٹھہرایا؟"
11 اُس عورت نے کہا، "اَے آقا، کسی نے نہیں۔"
یِسوعؔ نے اعلانیہ فرمایا، "تَب میں بھی تُجھے مُجرم نہیں ٹھہراتا، اَب جاؤ اَور آئندہ گُناہ نہ کرنا۔"8:11 کچھ قدیمی نوشتوں میں آیت شامل نہیں کی گئی ہے