Publicidade

Jeremias 18

کُمہار کے گھر کا منظر

1 یہ وہ کلام ہے جو یَاہوِہ کی طرف سے یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا: 2 "کُمہار کے گھر جاؤ، جہاں میں اَپنا پیغام تُمہیں دُوں گا۔" 3 چنانچہ میں کُمہار کے گھر روانہ ہُوا اَور وہاں اُسے مَیں نے چاک پر کام کرتے پایا۔ 4 لیکن جو مٹّی کا برتن کُمہار بنا رہاتھا وہ اُس کے ہاتھوں میں بگڑ گیا؛ چنانچہ اُس نے اُس مٹّی سے اَپنی مرضی کے مُطابق دُوسرا برتن بنا لیا۔

5 تَب یَاہوِہ کا یہ کلام مُجھ پر نازل ہُوا۔ 6 اَے بنی اِسرائیل کے گھرانے، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، "کیا میں بھی تمہارے ساتھ اِس کُمہار کی طرح سلُوک نہیں کر سَکتا؟" یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ "دیکھ، جِس طرح مٹّی کُمہار کے ہاتھ میں ہوتی ہے ٹھیک اُسی طرح اَے بنی اِسرائیل کے گھرانے تُم بھی میرے ہاتھ میں ہو۔

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-