Pular para o conteúdo
Publicidade

یرمیاہؔ 20

14 لعنت ہو اُس دِن پر جِس دِن میں پیدا ہُوا!

وہ دِن ہرگز مُبارک نہ ہو جِس دِن میری ماں نے مُجھے پیدا کیا!

15 لعنت ہو اُس شخص پر

جِس نے میرے باپ کو یہ خبر دے کر مسرُور کیا کہ،

"تمہارے ہاں بیٹا پیدا ہُوا!"

16 وہ آدمی اُن شہروں کی مانند ہو،

جنہیں یَاہوِہ نے نہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا۔

کاش کہ وہ صُبح کو ماتم کی آواز سُنے،

اَور دوپہر کو جنگ کی للکار۔

17 کیونکہ اُس نے مُجھے رِحم میں ہی فنا نہیں کیا،

تاکہ میری ماں کا پیٹ ہی میری قبر ہوتی،

اَور میری ماں ہمیشہ حاملہ ہی رہتی۔

18 میں رِحم سے باہر ہی کیوں نِکلا،

کہ رنج و غم دیکھوں

اَور اَپنے دِن رُسوائی میں گزاروں؟

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também