Pular para o conteúdo
Publicidade

قُضاۃ 13

6 تَب وہ عورت اَپنے خَاوند کے پاس گئی اَور اُسے بتایا، "ایک مَرد خُدا میرے پاس آئے۔ وہ یَاہوِہ کے فرشتہ کی مانند نہایت مُہیب نظر آئے۔ مَیں نے اُن سے یہ نہیں پُوچھا کہ آپ کہاں سے آئے ہو اَور نہ ہی اُنہُوں نے مُجھے اَپنا نام بتایا۔ 7 لیکن اُنہُوں نے مُجھ سے کہا، تُو حاملہ ہوگی اَور بیٹا جنے گی۔ اِس لیٔے نہ مَے، نہ کویٔی خمیر شُدہ مشروب شَے پینا اَور نہ ہی کویٔی ناپاک چیز کھانا۔ کیونکہ وہ لڑکا پیدائش سے لے کر اَپنی موت کے دِن تک خُدا کا نذیر رہے گا۔‘ "

8 تَب منوحہؔ نے یَاہوِہ سے دعا کی: "اَپنے خادِم کو مُعاف کر دیں، اَے خُداوؔند! مَیں آپ کی مِنّت کرتا ہُوں کہ وہ مَرد خُدا جسے آپ نے بھیجا تھا ہمارے پاس پھر آئے اَور ہمیں سِکھائے کہ ہم اُس لڑکے کی جو پیدا ہونے والا ہے کس طرح پرورِش کریں؟"

Veja também