Pular para o conteúdo
Publicidade

لُوقا 1

28 فرشتہ نے اُن کے پاس آکر کہا، "سلام، آپ پر بڑا فضل ہُواہے! خُداوؔند آپ کے ساتھ ہے۔"

29 حضرت مریمؔ، فرشتہ کا کلام سُن کر بہت گھبرا گئیں اَور سوچنے لگیں کہ یہ کیسا سلام ہے۔ 30 لیکن فرشتہ نے اُن سے کہا، "اَے مریمؔ! خوف نہ کر؛ آپ پر خُدا کا فضل ہُواہے۔ 31 آپ حاملہ ہوں گی اَور آپ کو ایک بیٹا پیدا ہوگا۔ آپ اُن کا نام یِسوعؔ1‏:31 یِسوعؔ عِبرانی زبان میں یِشُوعؔ ہے جِس کے معنی یَاہوِہ نَجات دینے والا ہے۔‏ رکھنا۔

Veja também