Pular para o conteúdo
Publicidade

Lucas 1

حضرت مریمؔ کا نغمہ

46 اَور مریمؔ نے کہا:

"میری جان خُداوؔند کی تعظیم کرتی ہے۔

47 اَور میری رُوح میرے مُنجّی خُدا سے نہایت خُوش ہے،

48 کیونکہ خُدا نے اَپنی خادِمہ کی

پست حالی پر نظر کی ہے۔

اَب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھے مُبارک کہیں گے،

49 کیونکہ خُدائے قادر نے میرے لیٔے بڑے بڑے کام کیٔے ہیں۔

اَور اُن کا نام قُدُّوس ہے۔

50 خُدا کی رحمت اُس سے ڈرنے والوں پر،

نَسل بہ نَسل جاری رہتی ہے۔

51 خُدا نے اَپنے بازو سے عظیم کام کیٔے ہیں؛

جو اَپنے آپ کو بڑا سمجھتے تھے، اُس نے اُنہیں پراگندہ کر دیا۔

52 خُدا نے حُکمرانوں کو اُن کے تخت سے اُتار دیا

لیکن حلیموں کو سرفراز کر دیا۔

53 خُدا نے بھُوکوں کو اَچھّی چیزوں سے سیر کر دیا

لیکن دولتمندوں کو خالی ہاتھ لَوٹا دیا۔

54 خُدا نے اَپنے خادِم اِسرائیلؔ کی مدد کی ہے،

خُدا نے اَپنے رحم دِل ہونے کے وعدہ کو یاد رکھا ہے

55 جو خُدا نے اَبدی وعدہ حضرت اَبراہامؔ اَور اُن کی نَسل سے،

اَور ہمارے باپ دادا، سے کیا تھا۔"

Veja também