Pular para o conteúdo
Publicidade

Lucas 1

59 آٹھویں دِن وہ بچّے کا ختنہ کرنے کے لیٔے آئے اَور بچّہ کا نام اُس کے باپ کے نام پر زکریاؔہ رکھنے لگے۔ 60 لیکن اُن کی ماں بول اُٹھیں اَور کہنے لگیں، "نہیں! بچّہ کا نام یُوحنّا ہوگا۔"

61 اُنہُوں نے اِلیشاَبیتؔ سے کہا، "تمہارے خاندان میں کویٔی بھی اِس نام کا نہیں ہے۔"

62 تَب اُنہُوں نے بچّے کے باپ سے اِشاروں میں پُوچھا، کہ تُم بچّے کا نام کیا رکھنا چاہتے ہو۔ 63 حضرت زکریاؔہ نے تختی منگوائی، اَور اُس پر یہ لِکھ کر سَب کو حیرت میں ڈال دیا کہ، "بچّہ کا نام یُوحنّا ہے۔" 64 اُسی وقت حضرت زکریاؔہ کا مُنہ کھُل گیا اَور اُن کی زبان کام کرنے لگی، اَور وہ بولنے لگے، اَور خُدا کی تعریف کرنے لگے۔

Veja também