Pular para o conteúdo
Publicidade

Lucas 1

حضرت زکریاؔہ کا نغمہ

67 تَب اُن کے باپ زکریاؔہ پاک رُوح سے معموُر ہوکر نبُوّت کرنے لگے:

68 "اِسرائیلؔ کے خُداوؔند، خُدا کی حَمد ہو،

کیونکہ خُدا نے آکر اَپنے لوگوں کو مخلصی بخشی۔

69 اُس نے اَپنے خادِم حضرت داویؔد کے گھرانے میں ہمارے لیٔے

ایک طاقتور سینگ1‏:69 سینگ یعنی یہاں پر ایک مضبُوط بادشاہ کی علامت ہے۔‏ نَجات دِہندہ کو بھیجا

70 (جَیسا اُس نے زمانہ قدیم میں اَپنے مُقدّس نبیوں کے مَعرفت فرمایا تھا)،

71 تاکہ ہم اَپنے سبھی دُشمنوں سے

اَور نفرت رکھنے والوں سے نَجات پائیں

72 کہ وہ ہمارے باپ دادا پر رحم کرے

اَور اَپنے پاک عہد کو یاد فرمایٔے،

73 یعنی اُس قَسم کو جو اُس نے ہمارے باپ حضرت اَبراہامؔ سے کھائی تھی:

74 کہ وہ ہمیں ہمارے دُشمنوں سے چُھڑائے گا،

اَور ہمیں بے خوف اَپنی خدمت کرنے کے لائق بنائے گا،

75 تاکہ اُس کی حُضُوری میں پاکیزگی اَور راستبازی سے زندگی بھر رہ سکیں۔

76 "اَور اَے میرے بچّے، تُو خُداتعالیٰ کا نبی کہلائے گا؛

کیونکہ تُم خُداوؔند کے آگے آگے چل کر اُن کی راہ تیّار کروگے،

77 تاکہ خُداوؔند کے لوگوں کو نَجات کا علم بخشو،

جو گُناہوں کی مُعافی سے حاصل ہوتی ہے،

78 ہمارے خُدا کی اُس بڑی رحمت کی وجہ سے،

ہم پر عالمِ بالا کا آفتاب طُلوع ہوگا

79 تاکہ اُن کو رَوشنی بخشے جو تاریکی

اَور موت کے سایہ میں بیٹھے ہیں،

اَور ہمارے قدموں کو سلامتی کی راہ پر لے چلے۔"

Veja também