حُضُور یِسوعؔ اَور فرِیسی
1 ایک دفعہ سَبت کے دِن، یِسوعؔ کسی فرِیسی رہنما کے گھر کھانا کھانے گیٔے تو کیٔی فریسیوں کی نظر اُن پر تھی۔ 2 وہاں ایک جلندری سُوجن کی بیماری کا مریض بھی آپ کے سامنے بیٹھا تھا۔ 3 یِسوعؔ نے فریسیوں اَور شَریعت کے عالِموں سے پُوچھا، "سَبت کے دِن شفا دینا جائز ہے یا نہیں؟" 4 لیکن سَب خاموش رہے، تَب یِسوعؔ نے اُس شخص کو چھُو کر شفا بخشی اَور رخصت کر دیا۔