Pular para o conteúdo
Publicidade

Lucas 2

25 اُس وقت یروشلیمؔ میں ایک آدمی تھا جِس کا نام شمعُونؔ تھا۔ وہ راستباز اَور خُداپرست تھا۔ وہ اِسرائیلؔ کے تسلّی پانے کی راہ دیکھ رہاتھا اَور پاک رُوح اُس پر تھا۔ 26 پاک رُوح نے اُس پر نازل کر دیا تھا کہ جَب تک وہ خُداوؔند کے المسیح کو دیکھ نہ لے گا، مَرے گا نہیں۔ 27 وہ رُوح کی ہدایت سے بیت المُقدّس میں آیا اَور جَب یِسوعؔ کے والدین اُسے اَندر لایٔے تاکہ شَریعت کے فرائض اَنجام دیں 28 تو شمعُونؔ نے اُسے گود میں لے لیا اَور خُدا کی حَمد کرکے کہنے لگا:

29 "اَے خُداوؔند! تُو اَپنے وعدہ کے مُطابق،

اَب اَپنے خادِم کو سلامتی سے رخصت کر۔

30 کیونکہ میری آنکھوں نے تیری نَجات کو دیکھ لیا ہے،

31 جسے آپ نے ساری اُمّتوں کے سامنے تیّار کیا ہے:

32 وہ غَیریہُودیوں کے لیٔے مُکاشفہ کا نُور

اَور تمہاری اُمّت اِسرائیلؔ کا جلال ہے۔"

Veja também