Pular para o conteúdo
Publicidade

Lucas 22

پطرس کا اِنکار کرنا

54 تَب اُنہُوں نے یِسوعؔ کو گِرفتار کر لیا اَور اُنہیں وہاں سے اعلیٰ کاہِن کے گھر میں لے گیٔے۔ پطرس بھی کُچھ فاصلہ پر رہ کر اُن کے پیچھے پیچھے ہو لیا۔ 55 اَور جَب کُچھ لوگ صحن کے بیچ میں آگ جَلا کر ایک ساتھ بیٹھے ہویٔے تھے تو پطرس بھی اُن کے ساتھ بیٹھ گیا۔ 56 اَور ایک لونڈی نے اُسے آگ کے پاس بیٹھا دیکھ کر پطرس کو پہچانتے ہویٔے کہا، "کہ یہ آدمی بھی یِسوعؔ کے ساتھ تھا۔"

57 مگر پطرس نے اِنکار کرکے کہا، "اَے عورت میں اُسے نہیں جانتا۔"

58 تھوڑی دیر بعد کسی اَور نے اُسے دیکھ کر کہا، "تُو بھی اُن ہی میں سے ایک ہے۔"

پطرس نے کہا، "نہیں بھایٔی، میں نہیں ہُوں!"

59 تقریباً ایک گھنٹہ بعد کسی اَور نے بڑے یقین سے کہا، "یہ آدمی بِلا شک اُن کے ساتھ تھا، کیونکہ یہ بھی تو گلِیلی ہے۔"

60 لیکن پطرس نے کہا، "جَناب، میں نہیں جانتا کہ تُم کیا بول رہے ہو!" وہ ابھی کہہ ہی رہاتھا کہ مُرغ نے بانگ دے دی۔ 61 اَور خُداوؔند نے مُڑ کر پطرس کو سیدھے دیکھا اَور پطرس کو خُداوؔند کی وہ بات یاد آئی جو آپ نے پطرس سے کہی تھی: "آج مُرغ کے بانگ دینے سے پہلے، تُو تین بار میرا اِنکار کرےگا۔" 62 اَور وہ باہر جا کر زار زار رُویا۔

Veja também