Pular para o conteúdo
Publicidade

مرقُس 10

یعقوب اَور یُوحنّا کی مِنّت

35 تَب زبدیؔ کے بیٹے، یعقوب اَور یُوحنّا یِسوعؔ، کے پاس آئے اَور مِنّت کرکے کہنے لگے، "اُستاد محترم، ہم آپ سے جو بھی مِنّت کریں، وہ آپ ہمارے لیٔے کر دیجئے۔"

36 یِسوعؔ نے اُن سے پُوچھا، "تُم کیا چاہتے ہو کہ مَیں تمہارے لیٔے کروں؟"

37 اُنہُوں نے کہا، "ہم پر یہ مہربانی کیجئے کہ آپ کے جلال میں ہم میں سے ایک آپ کے داہنی طرف اَور دُوسرا آپ کے بائیں طرف بیٹھے۔"

Veja também