Pular para o conteúdo
Publicidade

Marcos 10

نابینا برتماؔئی کا بینائی پانا

46 پھر وہ یریحوؔ شہر میں آئے۔ اَور جَب وہ اَور اُن کے شاگرد بڑے ہُجوم کے ہمراہ، یریحوؔ شہر سے باہر نکل رہے تھے، تو ایک اَندھا بھکاری، برتماؔئی ("یعنی تِمائی کا بیٹا")، راہ کے کنارے بیٹھا ہُوا بھیک مانگ رہاتھا۔ 47 جُوں ہی اُسے پتہ چلا کہ یِسوعؔ ناصری وہاں ہیں، وہ زور سے چِلّانے لگا، "اَے اِبن داویؔد، یِسوعؔ، مُجھ پر رحم کیجئے!"

48 لوگ اُسے ڈانٹنے لگے کہ خاموش ہو جاؤ، مگر وہ اَور بھی زِیادہ چِلّانے لگا، "اَے اِبن داویؔد، مُجھ پر رحم کیجئے!"

49 یِسوعؔ رُکے اَور حُکم دیا، "اُسے بُلاؤ۔"

چنانچہ اُنہُوں نے اَندھے کو آواز دی اَور کہا، "خُوشی مناؤ! اُٹھو! حُضُور تُمہیں بُلا رہے ہیں۔" 50 اُس نے اَپنی چادر اُتار پھینکی، اَور اُچھل کر کھڑا ہو گیا اَور یِسوعؔ کے پاس آ گیا۔

51 یِسوعؔ نے اُس سے پُوچھا بتاؤ، "تُم کیا چاہتے ہو کہ مَیں تمہارے لیٔے کروں؟"

اَندھے نے جَواب دیا، "اَے ربّی، میں چاہتا ہُوں کہ میں دیکھنے لگوں۔"

52 یِسوعؔ نے اُس سے کہا، "جاؤ، تمہارے ایمان نے تُمہیں شفا بخشی۔" اُسی دَم اُس اَندھے کی آنکھوں میں رَوشنی واپس آ گئی اَور وہ یِسوعؔ کا پیروکار بن گیا۔

Veja também