Pular para o conteúdo
Publicidade

Marcos 11

حُضُور یِسوعؔ کا اَنجیر کے درخت پر لعنت، بیت المُقدّس کو پاک کرنا

12 اگلے دِن جَب وہ بیت عنیّاہ سے نکل رہے تھے، تو یِسوعؔ کو بھُوک لگی۔ 13 دُور سے اَنجیر کا ایک سرسبز درخت دیکھ کر، وہ اُس کے پاس گیٔے تاکہ دیکھیں کہ اُس میں پھل لگے ہیں یا نہیں۔ درخت کے نزدیک جا کر، اُنہیں صِرف پتّے ہی پتّے نظر آئے، کیونکہ اَنجیر کے پھل کا موسم ابھی شروع نہیں ہُوا تھا۔ 14 تَب اُنہُوں نے درخت سے کہا، "آئندہ تُجھ سے کویٔی شخص کبھی پھل نہ کھائے۔" اُن کی یہ بات شاگردوں نے بھی سُنی۔

Veja também