Pular para o conteúdo
Publicidade

Marcos 2

3 کُچھ لوگ، ایک مفلُوج کو حُضُور کے پاس لایٔے، جسے چار آدمی اُٹھائے ہویٔے تھے۔ 4 جَب وہ اُس بیمار کو ہُجوم کے باعث یِسوعؔ کے پاس نہ لا سکے، تو چھت پر چڑھ گیٔے اَور اُنہُوں نے چھت کا وہ حِصّہ اُدھیڑ ڈالا جِس کے نیچے یِسوعؔ بیٹھے ہویٔے تھے اَور مفلُوج کو بچھونا سمیت جِس پر وہ لیٹا تھا شگاف2‏:4 شگاف یا چھت میں بڑی دراڑ مُراد ہے‏۔ میں سے نیچے اُتار دیا۔ 5 اُن لوگوں کے ایمان کو دیکھ کر، یِسوعؔ نے مفلُوج سے کہا، "بیٹے، تمہارے گُناہ مُعاف ہویٔے۔"

6 شَریعت کے بعض عالِم وہاں بیٹھے تھے، وہ دِل میں یہ سوچنے لگے، 7 "یہ شخص اَیسا کیوں کہتاہے؟ یہ تو کُفر ہے! خُدا کے سِوا کون گُناہ مُعاف کر سَکتا ہے؟"

8 یِسوعؔ نے فوراً ہی اَپنی رُوح سے اُسی وقت مَعلُوم کرکے کہ وہ اَپنے دِلوں میں کیا کُچھ سوچ رہے ہیں، اَور یِسوعؔ نے اُن لوگوں سے کہا، "تُم اَپنے دِلوں میں اَیسی باتیں کیوں سوچتے ہو؟ 9 کیا مفلُوج سے یہ کہنا آسان ہے، تمہارے گُناہ مُعاف ہویٔےیا یہ کہنا، اُٹھو! اَپنے بچھونے کو اُٹھاکر چلے جاؤ؟ 10 لیکن مَیں چاہتا ہُوں کہ تُمہیں مَعلُوم ہو کہ اِبن آدمؔ2‏:10 اِبن آدمؔ یعنی حُضُور یِسوعؔ نے خُود کو اِبن آدمؔ کے نام سے منسُوب کیا ہے۔‏ کو زمین پر گُناہ مُعاف کرنے کا اِختیار ہے۔" یِسوعؔ نے مفلُوج سے کہا، 11 "مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں، اُٹھ اَور اَپنا بچھونا اُٹھاکر اَپنے گھر چلا جا۔" 12 وہ آدمی اُٹھا، اَور اُسی گھڑی اَپنے بچھونے کو اُٹھاکر سَب کے سامنے وہاں سے چلا گیا۔ چنانچہ وہ سَب حیران رہ گیٔے اَور خُدا کی تعریف کرتے ہویٔے، کہنے لگے، "ہم نے اَیسا کبھی نہیں دیکھا!"

Veja também