حُضُور یِسوعؔ کا سَبت کے دِن شفا بخشنا
1 پھر سے یِسوعؔ یہُودی عبادت گاہ میں داخل ہُوئے اَور وہاں، ایک آدمی تھا جِس کا ایک ہاتھ سُوکھا ہُوا تھا۔ 2 اَور فرِیسی یِسوعؔ کی تاک میں تھے اِس لیٔے حُضُور کو قریب سے دیکھنے لگے کہ اگر حُضُور سَبت کے دِن اُس آدمی کو شفا بخشیں تو وہ حُضُور پر اِلزام لگاسکیں۔ 3 یِسوعؔ نے اُس سُوکھے ہاتھ والے آدمی سے کہا، "اُٹھو اَور آکر سَب کے بیچ میں کھڑے ہو جاؤ۔"
4 یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، "سَبت کے دِن کیا کرنا روا ہے: نیکی کرنا یا بدی کرنا، جان بچانا یا ہلاک کرنا؟" لیکن وہ خاموش رہے۔
5 وہ اُن کی سخت دِلی پر نہایت ہی غمگین ہُوئے اَور اُن پر غُصّہ سے نظر کرکے، یِسوعؔ نے اُس آدمی سے کہا، "اَپنا ہاتھ بڑھا۔" اُس نے جَیسے ہی ہاتھ آگے بڑھایا اُس کا ہاتھ بالکُل ٹھیک ہو گیا تھا۔