Pular para o conteúdo
Publicidade

Marcos 3

22 شَریعت کے عالِم جو یروشلیمؔ سے آئےتھے اُن کا کہنا تھا، "یِسوعؔ میں بَعل زبُول ہے! اَور یہ بھی کہ وہ بدرُوحوں کے رہنما کی مدد سے بدرُوحوں کو نکالتے ہیں۔"

23 یِسوعؔ اُنہیں اَپنے پاس بُلاکر اُن سے تمثیلوں میں کہنے لگے: "شیطان کو خُود شیطان ہی نکالے یہ کیسے ہو سَکتا ہے؟ 24 اگر کسی سلطنت میں پھوٹ پڑ جائے، تو اُس کا وُجُود قائِم نہیں رہ سَکتا۔ 25 اگر کسی گھر میں پھوٹ پڑ جائے، تو وہ قائِم نہیں رہ سَکتا۔ 26 اگر شیطان اَپنے ہی خِلاف لڑنے لگے اَور اُس کے اَپنے اَندر پھوٹ پڑ جائے، تو وہ بھی قائِم نہیں رہ سَکتا؛ بَلکہ اُس کا خاتِمہ ہو جائے گا۔ 27 درحقیقت، کویٔی شخص کسی زورآور کے گھر میں گھُس کر اُس کا سامان نہیں لُوٹ سَکتا جَب تک کہ وہ پہلے اُس زورآور کو باندھ نہ لے۔ تَب ہی وہ اُس گھر کو لُوٹ سکےگا۔ 28 میں تُم سے سچ کہتا ہُوں، اِنسانوں کے سارے گُناہ اَور جِتنا کُفر وہ بکتے ہیں مُعاف کیٔے جایٔیں گے، 29 لیکن پاک رُوح کے خِلاف کُفر بکنے والا ایک اَبدی گُناہ کا مُرتکب ہوتاہے؛ اِس لیٔے وہ ہرگز نہ بخشا جائے گا۔"

30 یِسوعؔ کا اِشارہ اُن ہی کی طرف تھا کیونکہ وہ کہتے تھے، "یِسوعؔ میں ایک بدرُوح ہے۔"

Veja também