38 جِس وقت وہ یہُودی عبادت گاہ کے رہنما کے گھر پہُنچے، تو آپ نے دیکھا، وہاں بڑا کہرام مچا ہُواہے اَور لوگ بہت رو پیٹ رہے ہیں۔ 39 جَب وہ اَندر پہُنچے تو اُن سے کہا، "تُم لوگوں نے کیوں اِس قدر رونا پیٹنا مچا رکھا ہے؟ بچّی مَری نہیں بَلکہ سو رہی ہے۔" 40 اِس پر وہ آپ کی ہنسی اُڑانے لگے۔
لیکن آپ نے اُن سَب کو وہاں سے باہر نکلوادِیا، اَور بچّی کے ماں باپ اَور اَپنے شاگردوں کو لے کر بچّی کے پاس گیٔے۔ 41 وہاں بچّی کا ہاتھ پکڑکر آپ نے اُس سے کہا، "تلِیتا قَومی!" (جِس کے معنی ہیں "اَے بچّی، میں تُم سے کہتا ہُوں، اُٹھو!") 42 بچّی ایک دَم اُٹھی اَور چلنے پھرنے لگی (یہ لڑکی بَارہ بَرس کی تھی)۔ یہ دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گیٔے۔