Pular para o conteúdo
Publicidade

Marcos 6

پانچ ہزار آدمیوں کو کھانا کھِلانا

30 یِسوعؔ کے پاس رسول واپس آئے اَورجو کُچھ اُنہُوں نے کام کیٔے اَور تعلیم سِکھائی تھی اُن سَب کو آپ سے بَیان کیا۔ 31 آپ نے اُن سے کہا، "ہم کسی ویران اَور الگ جگہ پر چلیں اَور تھوڑی دیر آرام کریں، کیونکہ اُن کے پاس بہت سے لوگوں کی آمدورفت لگی رہتی تھی اَور اُنہیں کھانے تک کی فُرصت نہ ملتی تھی۔"

32 تَب یِسوعؔ کشتی میں بیٹھ کر دُور ایک ویران جگہ کی طرف روانہ ہویٔے۔ 33 لوگوں نے اُنہیں جاتے دیکھ لیا اَور پہچان لیا۔ اَور تمام شہروں کے لوگ اِکٹھّے ہوکر پیدل ہی دَوڑے اَور آپ سے پہلے وہاں پہُنچ گیٔے۔ 34 جَب یِسوعؔ کشتی سے کنارے پر اُترے تو آپ نے ایک بڑے ہُجوم کو دیکھا، اَور آپ کو اُن پر بڑا ترس آیا، کیونکہ وہ لوگ اُن بھیڑوں کی مانِند تھے جِن کا کویٔی گلّہ بان نہ ہو۔ لہٰذا وہ اُنہیں بہت سِی باتیں سِکھانے لگے۔

35 اِسی دَوران شام ہو گئی، اَور شاگردوں نے اُن کے پاس آکر کہا، "یہ جگہ ویران ہے اَور دِن ڈھل چُکاہے۔ 36 اِن لوگوں کو رخصت کر دیجئے تاکہ وہ آس پاس کی بستیوں اَور گاؤں میں چلے جایٔیں اَور خرید کر کُچھ کھا پی لیں۔"

37 لیکن یِسوعؔ نے جَواب میں کہا، "تُم ہی اِنہیں کھانے کو دو۔"

شاگردوں نے کہا، "کیا ہم جایٔیں اَور اُن کے کھانے کے لیٔے دو سَو دینار6‏:37 دو سَو دینار یعنی ایک دینار ایک دِن کی مزدُوری تھی۔‏! کی روٹیاں خرید کر لائیں؟"

38 اُنہُوں نے پُوچھا، "تمہارے پاس کتنی روٹیاں ہیں؟ جاؤ اَور دیکھو۔"

اُنہُوں نے دریافت کرکے، بتایا، "پانچ روٹیاں اَور دو مچھلیاں ہیں۔"

39 تَب یِسوعؔ نے لوگوں کو چُھوٹی چُھوٹی قطاریں بنا کر سبز گھاس پر بیٹھ جانے کا حُکم دیا۔ 40 اَور وہ سَو سَو اَور پچاس پچاس کی قطاریں بنا کر بیٹھ گیٔے۔ 41 یِسوعؔ نے وہ پانچ روٹیاں اَور دو مچھلیاں لیں اَور آسمان، کی طرف نظر اُٹھاکر اُن پر برکت مانگی۔ پھر آپ نے اُن روٹیوں کے ٹکڑے توڑ کر شاگردوں کو دئیے اَور کہا کہ اِنہیں لوگوں کے سامنے رکھتے جایٔیں۔ اِسی طرح خُداوؔند نے دو مچھلیاں بھی اُن سَب لوگوں میں تقسیم کر دیں۔ 42 سَب لوگ کھا کر سیر ہو گئے، 43 روٹیوں اَور مچھلیوں کے ٹُکڑوں کی بَارہ ٹوکریاں بھر کر اُٹھائی گئیں۔ 44 جِن لوگوں نے وہ روٹیاں کھائی تھیں اُن میں مَرد ہی پانچ ہزار تھے۔

Veja também