Pular para o conteúdo
Publicidade

Marcos 7

حُضُور یِسوعؔ کا فینیکی خاتُون کے ایمان کا اِحترام کرنا

24 یِسوعؔ وہاں سے اُٹھ کر صُورؔ کے7‏:24 صُورؔ بیشتر اِبتدائی نوشتوں میں صُورؔ اَور صیؔدا کے آس پاس۔‏ علاقہ میں گیٔے۔ جہاں آپ ایک گھر میں داخل ہُوئے اَور آپ نہیں چاہتے تھے کہ کسی کو پتہ چلے؛ لیکن وہ پوشیدہ نہ رہ سکے۔ 25 کیونکہ، ایک خاتُون جِس کی چُھوٹی بیٹی میں بدرُوح تھی، یہ سُنتے ہی یِسوعؔ وہاں ہیں، اُن کے پاس آئی اَور اُن کے قدموں پر گِر گئی۔ 26 یہ یُونانی، خاتُون سُوؔر فینیکی قوم کی تھی۔ وہ یِسوعؔ کی مِنّت کرنے لگی کہ میری لڑکی میں سے بدرُوح کو نکال دیجئے۔

27 یِسوعؔ نے اُس خاتُون سے کہا، "پہلے بچّوں کو پیٹ بھر کھالینے دے، کیونکہ بچّوں کی روٹی لے کر کُتّوں کو ڈال دینا مُناسب نہیں ہے۔"

28 لیکن خاتُون نے اُنہیں جَواب دیا، "جی ہاں آقا، مگر کُتّے بھی بچّوں کی میز سے نیچے گرائے ہویٔے ٹُکڑوں میں سے کھاتے ہیں۔"

29 اِس پر یِسوعؔ نے خاتُون سے کہا، "اگر یہ بات ہے، تو گھر جاؤ؛ بدرُوح تیری بیٹی میں سے نکل گئی ہے۔"

30 جَب وہ گھر پہُنچی تو دیکھا کہ لڑکی چارپائی پر لیٹی ہویٔی ہے، اَور بدرُوح اُس میں سے نکل چُکی ہے۔

Veja também