Pular para o conteúdo
Publicidade

مرقُس 7

9 پھر یہ کہا، "تُم اَپنی روایت کو قائِم رکھنے کے لیٔے خُدا کے حُکم کو کیسی خُوبی کے ساتھ باطِل کر دیتے ہو! 10 مثلاً حضرت مَوشہ نے فرمایاہے، تُم اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا،7‏:10 خُرو 20‏:12؛ اِست 5‏:16 اَور جو کویٔی باپ یا ماں کو بُرا کہے وہ ضروُر مار ڈالا جائے۔7‏:10 خُرو 21‏:17؛ اَحبا 20‏:9 11 مگر تُم یہ کہتے ہو کہ جو چاہے اَپنے ضروُرت مند باپ یا ماں سے کہہ سَکتا ہے کہ میری جِس چیز سے تُجھے فائدہ پہُنچ سَکتا تھا وہ تو قُربان (یعنی، خُدا کی نذر) ہو چُکی 12 تُم اُسے اَپنے ماں باپ کی کُچھ بھی مدد نہیں کرنے دیتے۔ 13 یُوں تُم اَپنی روایت سے جو تُم نے جاری کی ہے کہ خُدا کے کلام کو باطِل کر دیتے ہو۔ تُم اِس قَسم کے اَور بھی کیٔی کام کرتے ہو۔"

Veja também