حُضُور یِسوعؔ کی پیدائش
18 یِسوعؔ المسیح کی پیدائش اِس طرح ہُوئی1:18 حُضُور یِسوعؔ کی وِلادت کچھ اِس طرح ہویٔی تھی کہ جَب آپ کی ماں حضرت مریمؔ کی منگنی حضرت یُوسیفؔ کے ساتھ ہویٔی تو وہ شادی سے پہلے ہی پاک رُوح کی قُدرت سے حاملہ پائی گئیں۔ 19 اُن کے شوہر حضرت یُوسیفؔ ایک راستباز آدمی1:19 راستباز آدمی ایک نیک اِنسان تھے، اِس لیٔے اُنہُوں نے چُپکے سے طلاق دینے کا اِرادہ کر لیا تاکہ حضرت مریمؔ کی بدنامی نہ ہو۔
20 ابھی وہ یہ باتیں سوچ ہی رہے تھے کہ خُداوؔند کے ایک فرشتہ نے خواب میں ظاہر ہوکر اُن سے فرمایا، "اَے یُوسیفؔ، اِبن داویؔد! اَپنی بیوی مریمؔ کو اَپنے گھر لے آنے سے مت ڈر کیونکہ جو اُن کے پیٹ میں ہے وہ پاک رُوح کی قُدرت سے ہے۔
24 حضرت یُوسیفؔ نے نیند سے جاگ کر جَیسا خُداوؔند کے فرشتہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا وَیسا ہی کیا اَور اَپنی بیوی، حضرت مریمؔ کو گھر لے آئے۔ 25 لیکن یِسوعؔ کی پیدائش ہونے تک وہ اُن سے دُور رہے، اَور حضرت یُوسیفؔ نے بچّے کا نام یِسوعؔ رکھا۔