Publicidade

Mateus 1

حُضُور یِسوعؔ کی پیدائش

18 یِسوعؔ المسیح کی پیدائش اِس طرح ہُوئی1‏:18 حُضُور یِسوعؔ کی وِلادت کچھ اِس طرح ہویٔی تھی کہ جَب آپ کی ماں حضرت مریمؔ کی منگنی حضرت یُوسیفؔ کے ساتھ ہویٔی تو وہ شادی سے پہلے ہی پاک رُوح کی قُدرت سے حاملہ پائی گئیں۔ 19 اُن کے شوہر حضرت یُوسیفؔ ایک راستباز آدمی1‏:19 راستباز آدمی ایک نیک اِنسان تھے، اِس لیٔے اُنہُوں نے چُپکے سے طلاق دینے کا اِرادہ کر لیا تاکہ حضرت مریمؔ کی بدنامی نہ ہو۔

20 ابھی وہ یہ باتیں سوچ ہی رہے تھے کہ خُداوؔند کے ایک فرشتہ نے خواب میں ظاہر ہوکر اُن سے فرمایا، "اَے یُوسیفؔ، اِبن داویؔد! اَپنی بیوی مریمؔ کو اَپنے گھر لے آنے سے مت ڈر کیونکہ جو اُن کے پیٹ میں ہے وہ پاک رُوح کی قُدرت سے ہے۔ 21 مریمؔ کو ایک بیٹا ہوگا اَور تُم اُس کا نام یِسوعؔ1‏:21 یِسوعؔیُونانی زبان میں یشُوعؔ ہے جِس کے معنی مُنجّی یا یَاہوِہ نَجات دینے والا ہے۔‏ رکھنا کیونکہ وُہی اَپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نَجات دیں گے۔"

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-