2 اَور بَارہ رسولوں کے نام یہ ہیں:
پہلا شمعُونؔ جو پطرس کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں اَور پھر اُن کا بھایٔی اَندریاسؔ؛
زبدیؔ کا بیٹا یعقوب اَور اُن کا بھایٔی یُوحنّا؛
3 فِلِپُّسؔ اَور برتلماؔئی،
توماؔ اَور متّیؔ محصُول لینے والا؛
حلفئؔی کا بیٹا یعقوب اَور تدّیؔ؛
4 شمعُونؔ قنانی10:4 قنانی یہ لفظ ارامی زبان کے زیلوتیسؔ سے ملتا جُلتا ہے۔ زیلوتیسؔ ایک سیاسی انجمن تھی جو رُومی حُکومت کو ختم کرکے اِسرائیلؔ میں یہُودی حُکومت قائِم کرنا چاہتی تھی۔ اَور یہُوداہؔ اِسکریوتی، جِس نے حُضُور سے دغابازی بھی کی تھی۔