Publicidade

Mateus 13

زہریلی بُوٹیوں کی تمثیل کا مطلب

36 تَب یِسوعؔ ہُجوم سے جُدا ہوکر گھر کے اَندر چلے گیٔے اَور حُضُور کے شاگرد اُن کے پاس آکر کہنے لگے، "ہمیں زہریلی بُوٹیوں کی تمثیل کا معنی سمجھا دیجئے۔"

37 یِسوعؔ نے جَواب دیا، "جو اَچھّا بیج بوتا ہے وہ اِبن آدمؔ ہے۔ 38 کھیت یہ دُنیا ہے اَور اَچھّے بیج سے مُراد ہے آسمانی بادشاہی کے فرزند، زہریلی بُوٹیاں شیطان کے فرزند ہیں۔ 39 اَور دُشمن جِس نے اُنہیں بویا، وہ شیطان ہے۔ کٹائی کے معنی ہے دُنیا کا آخِر اَور کٹائی کرنے والے فرشتے ہیں۔

40 "جِس طرح زہریلی بُوٹیاں جمع کی جاتی ہیں اَور آگ میں جَلایٔے جاتی ہیں، اُسی طرح دُنیا کے آخِر میں ہوگا۔ 41 اِبن آدمؔ اَپنے فرشتوں کو بھیجے گا اَور وہ اُس کی بادشاہی میں سے سبھی ٹھوکر کھِلانے والی چیزوں اَور بدکاروں کو جمع کر لیں گے۔ 42 اَور اُنہیں آگ کی بھٹّی میں پھینک دیں گے، جہاں رونا اَور دانت پیسنا جاری رہے گا۔ 43 اُس وقت راستباز اَپنے باپ کی بادشاہی میں سُورج کی مانِند چمکیں گے۔ جِس کے سُننے کے کان ہُوں وہ سُن لے۔

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-