Pular para o conteúdo
Publicidade

Mateus 14

حُضُور یِسوعؔ کا پانی پر چلنا

22 اِس کے فوراً بعد یِسوعؔ نے شاگردوں کو حُکم دیا کہ تُم کشتی میں بیٹھ کر مُجھ سے پہلے جھیل کے پار چلے جاؤ اَور جَب تک میں ہُجوم کو رخصت کرکے آتا ہُوں۔ 23 اُنہیں رخصت کرنے کے بعد وہ تنہائی میں دعا کرنے کے لیٔے ایک پہاڑی پر چلےگئے۔ اَور رات ہو چُکی تھی اَور وہ وہاں تنہا تھے۔ 24 اَور اُس وقت کشتی کنارے سے کافی دُور پہُنچ چُکی تھی اَور مُخالف ہَوا کے باعث لہروں سے ڈگمگا رہی تھی۔

25 رات کے چوتھے پہر14‏:25 چوتھے پہر یعنی رات کے تقریباً تین بجے کا وقت۔‏ کے قریب یِسوعؔ جھیل پر چلتے ہویٔے اُن کے پاس پہُنچے۔ 26 جَب شاگردوں نے حُضُور کو جھیل پر چلتے دیکھا تو گھبرا گیٔے اَور کہنے لگے، "یہ تو کویٔی بھُوت ہے" اَور ڈر کے مارے چِلّانے لگے۔

27 لیکن یِسوعؔ نے اُن سے فوراً کلام کیا، "حوصلہ رکھو! میں ہُوں۔ ڈرو مت۔"

28 پطرس نے جَواب دیا، "اَے خُداوؔند، اگر آپ ہی ہیں تو مُجھے حُکم دیں کہ میں بھی پانی پر چل کر آپ کے پاس آؤں۔"

29 یِسوعؔ نے فرمایا، "آ۔"

چنانچہ پطرس کشتی سے اُتر کر یِسوعؔ کے پاس پانی پر چل کر جانے لگا۔ 30 مگر جَب اُس نے ہَوا کا زور دیکھا تو ڈر گیا اَور ڈُوبنے لگا، تَب اُس نے چِلّاکر کہا، "اَے خُداوؔند، مُجھے بچائیے۔"

31 یِسوعؔ نے فوراً اَپنا ہاتھ بڑھایا اَور پطرس کو پکڑ لیا اَور فرمایا، "اَے کم اِعتقاد، تُونے شک کیوں کیا؟"

32 اَور جَب وہ دونوں کشتی میں چڑھ گیٔے اَور ہَوا تھم گئی۔ 33 تَب جو کشتی میں تھے اُنہُوں نے حُضُور کو یہ کہتے ہویٔے سَجدہ کیا، "آپ یقیناً خُدا کے بیٹے ہیں۔"

Veja também