Pular para o conteúdo
Publicidade

متّی 15

3 یِسوعؔ نے جَواب دیا، "تُم اَپنی روایت سے خُدا کے حُکم کی خِلاف ورزی کیوں کرتے ہو؟ 4 کیونکہ خُدا نے فرمایاہے، تُم اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا15‏:4 خُرو 20‏:12‏؛ اِست 5‏:16 اَور جو کویٔی باپ یا ماں کو بُرا کہے وہ ضروُر مار ڈالا جائے۔15‏:4 خُرو 21‏:17؛ اَحبا 20‏:9 5 مگر تُم کہتے ہو کہ اگر کویٔی اَپنے باپ یا ماں سے کہے کہ جو کُچھ آپ کو مُجھ سے مدد کے لیٔے اِستعمال ہونا تھا وہ خُدا کو نذر ہو چُکی ہے، 6 تو اُس پر اَپنے باپ یا ماں کی عزّت کرنافرض نہیں ہے۔ یُوں تُم نے اَپنی روایت سے خُدا کا کلام ردّ کر دیا ہے۔ 7 اَے ریاکاروں! حضرت یَشعیاہ نبی نے تمہارے بارے میں کیا خُوب نبُوّت کی ہے:

8 " یہ اُمّت زبان سے تو میری تعظیم کرتی ہے،

مگر اِن کا دِل مُجھ سے دُور ہے۔

9 یہ لوگ بے فائدہ میری پرستش کرتے ہیں؛

کیونکہ آدمیوں کے حُکموں کی تعلیم دیتے ہیں۔15‏:9 یَشع 29‏:13"

Veja também