Pular para o conteúdo
Publicidade

متّی 18

آسمان کی بادشاہی میں سَب سے بڑا

1 اُس وقت شاگرد یِسوعؔ کے پاس آئے اَور پُوچھنے لگے کہ، "آسمان کی بادشاہی میں سَب سے بڑا کون ہے؟"

2 حُضُور نے ایک بچّے کو اَپنے پاس بُلایا اَور اُسے اُن کے درمیان میں کھڑا کر دیا۔ 3 اَور فرمایا: "میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ اگر تُم تبدیل ہوکر چُھوٹے بچّوں کی مانِند نہ بنو، تو تُم آسمانی بادشاہی میں ہرگز داخل نہ ہوگے۔ 4 لہٰذا جو کویٔی اَپنے آپ کو اِس بچّے کی مانِند چھوٹا بنائے گا وُہی آسمانی بادشاہی میں سَب سے بڑا ہوگا۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também