Pular para o conteúdo
Publicidade

Mateus 20

انگوری باغ اَور مزدُوروں کی تمثیل

1 "کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُس زمین دار کی مانِند ہے جو صُبح سویرے باہر نِکلا تاکہ اَپنے انگوری باغ میں مزدُوروں کو کام پر لگائے۔" 2 اُس نے ایک دینار20‏:2 ایک دینار قدیم زمانہ میں ایک دینار ایک دِن کی مزدُوری ہُوا کرتی تھی۔‏ روزانہ کی مزدُوری طے کرکے اُنہیں اَپنے انگوری باغ میں بھیج دیا۔

3 "پھر تقریباً تین گھنٹے بعد باہر نکل کر اُس نے اَوروں کو بازار میں بیکار کھڑے دیکھا۔ 4 اَور اُس نے اُن سے فرمایا، تُم بھی میرے انگوری باغ میں چلے جاؤ اَورجو مُناسب اُجرت ہے، میں تُمہیں دُوں گا۔‘ " 5 پس وہ چلے گیٔے۔

"پھر اُس نے دوپہر اَور تیسرے پہر کے قریب باہر نکل کر اَیسا ہی کیا۔ 6 دِن ڈھلنے سے ایک گھنٹہ پہلے وہ پھر باہر نِکلا اَور چند اَور کو کھڑے پایا۔ اُس نے اُن سے پُوچھا، تُم کیوں صُبح سے اَب تک بیکار کھڑے ہو؟

7 " ہمیں کسی نے کام پر نہیں لگایا،اُنہُوں نے جَواب دیا۔

"اُس نے اُن سے فرمایا، تُم بھی میرے انگوری باغ میں چلے جاؤ اَور کام کرو۔

8 "جَب شام ہُوئی تو انگوری باغ کے مالک نے اَپنے مُنیم سے کہا، مزدُوروں کو بُلاؤ اَور پچھلوں سے لے کر پہلوں تک کی اُن کی مزدُوری دے دو۔

9 "جو ایک گھنٹہ دِن ڈھلنے سے پہلے لگائے گیٔے تھے وہ آئے اَور اُنہیں ایک ایک دینار مِلا۔ 10 جَب شروع کے مزدُوروں کی باری آئی تو اُنہُوں نے سوچا کہ ہمیں زِیادہ مزدُوری ملے گی۔ لیکن اُنہیں بھی ایک ایک دینار ہی مِلا۔ 11 جسے لے کر وہ زمین دار پر بُڑبُڑانے لگے کہ 12 اِن پچھلوں نے صِرف ایک گھنٹہ کام کیا ہے، اَور ہم نے دھوپ میں دِن بھر محنت کی ہے لیکن آپ نے اُنہیں ہمارے برابر کر دیا۔

13 "لیکن مالک نے اُن میں سے ایک سے کہا، دوست! مَیں نے تیرے ساتھ کویٔی نااِنصافی نہیں کی ہے۔ کیا تیرے ساتھ مزدُوری کا ایک دینار طے نہیں ہُوا تھا؟ 14 لہٰذا جو تیرا ہے لے اَور چلتا بَن! یہ میری مرضی ہے کہ جِتنا تُجھے دے رہا ہُوں اُتنا ہی اِن پچھلوں کو بھی دُوں۔ 15 کیا مُجھے یہ حق نہیں کہ اَپنے مال سے جو چاہُوں سو کروں؟ یا کیا تُمہیں میری سخاوت تمہاری نظروں میں بُری لگ رہی ہے؟

16 "پَس بہت سے جو آخِر ہیں وہ اوّل ہو جایٔیں گے اَورجو اوّل ہیں وہ آخِر۔"

Veja também