ایک ماں کی درخواست
20 اُس وقت زبدیؔ کے بیٹوں کی ماں اَپنے بیٹوں کے ساتھ یِسوعؔ کے پاس آئی اَور آپ کو سَجدہ کرکے آپ سے عرض کرنے لگی۔
21 یِسوعؔ نے اُس سے پُوچھا، "تُم کیا چاہتی ہو؟"
اُس نے جَواب دیا، "حُکم دیجئے کہ آپ کی بادشاہی میں میرے بیٹوں میں سے ایک آپ کی داہنی طرف اَور دُوسرا بائیں طرف بیٹھے۔"
22 یِسوعؔ نے اُنہیں جَواب دیا، "تُم نہیں جانتے کہ کیا مانگ رہے ہو؟ کیا تُم وہ پیالہ پی سکتے ہو جو میں پینے پر ہُوں۔"
اُنہُوں نے جَواب دیا، "ہاں، ہم پی سکتے ہیں۔"
23 یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، "تُم میرا پیالہ تو ضروُر پیوگے، لیکن یہ میرا کام نہیں کہ کسی کو اَپنی داہنے یا بائیں طرف بِٹھاؤں۔ مگر جِن کے لیٔے میرے باپ کی جانِب سے مُقرّر کیا جا چُکاہے، اُن ہی کے لیٔے ہے۔"