15 لیکن جَب اہم کاہِنوں اَور شَریعت کے عالِموں نے آپ کے معجزے دیکھے اَور لڑکوں کو بیت المُقدّس میں، "اِبن داویؔد کی ہوشعنا،" پُکارتے دیکھا تو خفا ہو گیٔے۔
16 اَور اُنہُوں نے یِسوعؔ سے پُوچھا، "کیا آپ سُن رہے ہیں کہ یہ بچّے کیا نعرے لگا رہے ہیں؟"
یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، "ہاں، میں سُن رہا ہُوں، کیا تُم نے یہ کبھی نہیں پڑھا،
" ’بچّوں اَور شیرخواروں کے لبوں سے بھی
اَے خُداوؔند، آپ نے، اَپنی حَمد کروائی‘؟"21:16 زبُور 8:2