قَیصؔر کو محصُول دینا روا ہے یا نہیں
15 تَب فرِیسی وہاں سے چلے گیٔے اَور آپَس میں مشورہ کیا کہ حُضُور کو کیسے باتوں میں پھنسائیں۔ 16 لہٰذا اُنہُوں نے اَپنے بعض شاگرد اَور ہیرودیوں22:16 ہیرودیوں کا سیاسی گِروہ، جو بادشاہ ہیرودیسؔ اَور رُومی حُکومت کے حمایٔتی تھے۔ کے سیاسی گِروہ کے ساتھ کُچھ آدمی یِسوعؔ کے پاس بھیجے۔ اُنہُوں نے کہا، "اَے اُستاد محترم، ہم جانتے ہیں کہ آپ سچ بولتے ہیں اَور یہ خیال کیٔے بغیر کہ کون کیا ہے، راستی سے خُدا کی راہ پر چلنے کی تعلیم دیتے ہیں۔