Pular para o conteúdo
Publicidade

Mateus 24

3 جَب حُضُور کوہِ زَیتُون پر بیٹھے تھے تو آپ کے شاگرد تنہائی میں آپ کے پاس آئے اَور پُوچھنے لگے، "ہمیں بتائیں کہ یہ باتیں کب ہُوں گی اَور آپ کی آمد اَور دُنیا کے ختم ہونے کا نِشان کیا ہے؟"

4 یِسوعؔ نے جَواب میں اُن سے فرمایا: "خبردار! کویٔی تُمہیں گُمراہ نہ کر دے۔ 5 کیونکہ بہت سے میرے نام سے آئیں گے اَور دعویٰ کریں گے، میں ہی المسیح ہُوں،اَور یہ کہہ کر بہت سے لوگوں کو گُمراہ کر دیں گے۔ 6 اَور تُم لڑائیوں کی خبریں اَور افواہیں سنوگے۔ خبردار! گھبرانا مت، کیونکہ اِن باتوں کا ہونا ضروُری ہے۔ لیکن ابھی خاتِمہ نہ ہوگا۔

Veja também