2 اَور اُسی وقت اَچانک ایک بڑا زلزلہ آیا کیونکہ خُداوؔند کا فرشتہ آسمان سے اُترا تھا اَور قبر کے پاس جا کر پتّھر کو لُڑھکا دیا اَور اُس پر بیٹھ گیا۔ 3 اُس کی صورت بجلی کی مانِند تھی اَور اُس کی پوشاک برف کی طرح سفید تھی۔ 4 اَور پہرےدار اُس کے ڈر کے مارے کانپ اُٹھے اَور مُردہ سے ہو گئے۔