Pular para o conteúdo
Publicidade

Mateus 3

حضرت یُوحنّا کا حُضُور یِسوعؔ کی لئے راہ تیّار کرنا

1 اُن دِنوں میں پاک غُسل3‏:1 پاک غُسل اِس کِتاب میں پاک غُسل سے بپتسمہ مُراد ہے اِسے عربی زبان میں اَصطباغ بھی کہتے ہیں۔‏ دینے والے یُوحنّا کی آمد ہُوئی اَور یہُودیؔہ کے بیابان میں جا کر یہ مُنادی کرنے لگے، 2 "تَوبہ کرو، کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدیک آ گئی ہے۔" 3 یُوحنّا وُہی شخص ہیں جِن کے بارے میں یَشعیاہ نبی کی مَعرفت یُوں بَیان کیا گیا تھا:

"بیابان میں کویٔی پُکار رہاہے،

خُداوؔند کے لیٔے راہ تیّار کرو،

اُس کے لیٔے راہیں سیدھی بناؤ۔‘ "3‏:3 یَشع 40‏:3

4 حضرت یُوحنّا اُونٹ کے بالوں سے بُنا لباس پہنتے تھے اَور اُن کا کمربند چمڑے کا تھا۔ اَور اُن کی خُوراک ٹِڈّیاں اَور جنگلی شہد تھی۔ 5 یروشلیمؔ، یہُودیؔہ اَور یردنؔ کے سارے علاقوں سے سَب لوگ نکل کر یُوحنّا کے پاس گیٔے۔ 6 اَور اَپنے گُناہوں کا اقرار کیا اَور اُنہُوں نے یُوحنّا سے دریائے یردنؔ میں پاک غُسل لیا۔

Veja também