Pular para o conteúdo
Publicidade

Mateus 4

حُضُور یِسوعؔ کی آزمائش

1 پھر یِسوعؔ پاک رُوح کی ہدایت سے بیابان میں گیٔے تاکہ اِبلیس اُنہیں آزمائے۔4‏:1 آزمائے یُونانی زبان میں اِس لفظ کے معنی جانچ بھی ہوتاہے۔‏ 2 چالیس دِن اَور چالیس رات روزے رکھنے کے بعد یِسوعؔ کو بھُوک لگی۔ 3 تَب آزمائش کرنے والے نے آپ کے پاس آکر کہا، "اگر آپ خُدا کے بیٹے ہیں تو اِس پتھّروں سے کہیں کہ روٹیاں بَن جایٔیں۔"

4 یِسوعؔ نے جَواب دیا، "لِکھّا ہے: اِنسان صِرف روٹی ہی سے زندہ نہیں رہتا لیکن خُدا کے مُنہ سے نکلنے والے ہر کلام سے زندہ رہتاہے۔4‏:4 اِست 8‏:3"

5 پھر اِبلیس اُنہیں مُقدّس شہر میں لے گیا اَور بیت المُقدّس کے سَب سے اُونچے مقام پر کھڑا کرکے آپ سے کہا۔ 6 "اگر آپ خُدا کے بیٹے ہیں تو یہاں سے، اَپنے آپ کو نیچے گرا دیں۔ کیونکہ لِکھّا ہے:

" وہ تمہارے متعلّق اَپنے فرشتوں کو حُکم دے گا،

اَور وہ آپ کو اَپنے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے،

تاکہ آپ کے پاؤں کو کسی پتّھر سے ٹھیس نہ لگنے پایٔے۔4‏:6 زبُور 91‏:11‏،12"

7 لیکن یِسوعؔ نے جَواب دیا، "یہ بھی تو لِکھّا ہے: تُم خُداوؔند اَپنے خُدا کی آزمائش نہ کرو۔4‏:7 اِست 6‏:16"

8 پھر، اِبلیس اُنہیں ایک بہت اُونچے پہاڑ پر لے گیا اَور دُنیا کی تمام سلطنتیں اَور اُن کی شان و شوکت حُضُور کو دِکھائی اَور کہا، 9 "اگر تُم مُجھے جُھک کر سَجدہ کرو تو میں یہ سَب کُچھ تُمہیں دے دُوں گا۔"

10 یِسوعؔ نے جَواب میں اُس سے کہا، "اَے شیطان! مُجھ سے دُورہو جا، کیونکہ لِکھّا ہے: تُو اَپنے خُداوؔند خُدا ہی کو سَجدہ کر اَور صِرف اُسی کی خدمت کر۔4‏:10 اِست 6‏:13"

11 پھر اِبلیس اُنہیں چھوڑکر چلا گیا اَور فرشتے آکر یِسوعؔ کی خدمت کرنے لگے۔

Veja também