Pular para o conteúdo
Publicidade

Mateus 5

دُشمنوں سے مَحَبّت

43 "تُم سُن چُکے ہو کہ کہا گیا تھا، اَپنے پڑوسی سے مَحَبّت رکھو5‏:43 اَحبا 19‏:18 اَور اَپنے دُشمن سے عداوت۔44 لیکن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ اَپنے دُشمنوں سے مَحَبّت رکھو اَورجو تُمہیں ستاتے ہیں اُن کے لیٔے دعا کرو، 45 تاکہ تُم اَپنے آسمانی باپ کے بیٹے بَن سکو۔ کیونکہ وہ اَپنا سُورج بدکار اَور نیکوکار دونوں پرروشن کرتا ہے، اَور راستباز اَور بےدینوں دونوں پر مینہ برساتا ہے۔ 46 اگر تُم صِرف اُن ہی سے مَحَبّت رکھتے ہو جو تُم سے مَحَبّت رکھتے ہیں، تو تُم کیا اجر پاؤگے؟ کیا محصُول لینے والے بھی اَیسا نہیں کرتے؟ 47 اَور اگر تُم صِرف اَپنے ہی بھائیوں کو سلام کرتے ہو تو تُم دُوسروں سے کیا زِیادہ بہتر کرتے ہو؟ کیا غَیریہُودی بھی اَیسا نہیں کرتے؟ 48 پس تُم کامِل بنو جَیسا کہ تمہارا آسمانی باپ کامِل ہے۔

Veja também