2 اِس دَوران ایک کوڑھی8:2 کوڑھی یُونانی لفظ لیپرسی کا ترجُمہ کوڑھ بھی کیا گیا ہے، یہ لفظ جلد کی کیٔی بیماریوں کے لیٔے اِستعمال کیا جاتا تھا۔ نے یِسوعؔ کے پاس آکر اُنہیں سَجدہ کیا اَور کہا، "اَے خُداوؔند! اگر آپ چاہیں تو مُجھے کوڑھ سے پاک کر سکتے ہیں۔"
3 اَور یِسوعؔ نے ہاتھ بڑھا کر اُسے چھُوا اَور فرمایا، "میں چاہتا ہُوں کہ تُو پاک صَاف ہو جا!" اَور فوراً وہ کوڑھ سے پاک صَاف ہو گیا۔ 4 تَب یِسوعؔ نے اُس سے فرمایا، "خبردار کسی سے نہ کہنا۔ لیکن جا کر اَپنے آپ کو کاہِنؔ کو دِکھا اَورجو نذر حضرت مَوشہ نے مُقرّر کی ہے اُسے اَدا کر تاکہ سَب لوگوں کے لیٔے گواہی ہو۔"