Pular para o conteúdo
Publicidade

متّی 8

حُضُور یِسوعؔ کا طُوفان کو پُرسکون کرنا

23 یِسوعؔ جَب کشتی پر سوار ہویٔے تو اُن کے شاگرد بھی اُن کے ساتھ ہو لیٔے۔ 24 اَور جھیل میں اَچانک اَیسا زبردست طُوفان اُٹھا کہ لہریں کشتی کے اُوپر سے گزرنے لگیں، لیکن یِسوعؔ اُس وقت سو رہے تھے۔ 25 تَب شاگردوں نے یِسوعؔ کے پاس آکر اُنہیں جگا کر کہا، "اَے خُداوؔند، ہمیں بچائیں! ہم تو ہلاک ہویٔے جا رہے ہیں!"

26 یِسوعؔ نے جَواب دیا، "اَے کم ایمان والو! تُم خوفزدہ کیوں ہو؟" تَب حُضُور نے اُٹھ کر طُوفان اَور لہروں کو ڈانٹا اَور بڑا اَمن ہو گیا۔

27 اَور لوگ تعجُّب کرکے کہنے لگے، "یہ کِس طرح کا آدمی ہے کہ طُوفان اَور لہریں بھی اِن کا حُکم مانتی ہیں!"

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também