Pular para o conteúdo
Publicidade

Mateus 9

2 اَور کُچھ لوگ ایک مفلُوج کو جو بچھونے پر پڑا ہُوا تھا حُضُور کے پاس لایٔے۔ جَب یِسوعؔ نے اُن کا ایمان دیکھا تو اُس مفلُوج سے فرمایا، "بیٹا، اِطمینان رکھ؛ تیرے گُناہ مُعاف ہویٔے۔"

3 اِس پر بعض عُلمائے شَریعت اَپنے دِل میں کہنے لگے، "یہ تو کُفر بَکتا ہے۔"

4 یِسوعؔ نے اُن کے خیالات جانتے ہُوئے فرمایا، "تُم اَپنے دِلوں میں بُری باتیں کیوں سوچتے ہو؟ 5 یہ کہنا زِیادہ آسان ہے: تیرے گُناہ مُعاف ہُوئے،یا یہ کہنا کہ اُٹھ اَور چل پھر؟ 6 لیکن مَیں چاہتا ہُوں کہ تُمہیں مَعلُوم ہو کہ اِبن آدمؔ کو زمین پر گُناہ مُعاف کرنے کا اِختیار ہے۔" حُضُور نے مفلُوج سے کہا، "مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں، اُٹھ اَور اَپنا بچھونا اُٹھاکر اَپنے گھر چلا جا۔" 7 تَب وہ اُٹھا اَور اَپنے گھر چلا گیا۔

Veja também