Publicidade

Números 10

33 چنانچہ وہ یَاہوِہ کے پہاڑ سے چل پڑے اَور تین دِن تک سفر کرتے رہے اَور اُن تین دِنوں میں یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُن کے قِیام کرنے کے لیٔے جگہ تلاش کرتا ہُوا اُن کے آگے آگے چلتا رہا۔ 34 اَور جَب وہ اَپنی چھاؤنی سے کُوچ کرتے تو یَاہوِہ کا بادل اُن کے اُوپر دِن بھر سایہ کئے رہتا تھا۔

35 جَب صندُوق کُوچ کرتا تھا تو مَوشہ کہتا تھا،

"اَے یَاہوِہ اُٹھیں!

آپ کے دُشمن پراگندہ ہو جایٔیں؛

اَور آپ کے حریف آپ کے سامنے سے بھاگ جایٔیں۔"

36 اَور جَب کبھی وہ ٹھہر جاتا تھا تو وہ کہتا تھا،

"اَے یَاہوِہ،

ہزاروں ہزار اِسرائیلیوں میں لَوٹ کر آ جائیں۔"

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-