کُرتوں کے کناروں پر جھالریں لگانا
37 یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، 38 "بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُن سے کہہ کہ وہ پُشت در پُشت اَپنے کُرتوں کے کناروں پر جھالریں لگائیں اَور ہر جھالر پر ایک نیلا ڈورا ٹانکیں۔ 39 یہ جھالریں اَیسی ہُوں کہ جَب اُن پر تمہاری نگاہ پڑے تو یَاہوِہ کے سَب اَحکام تُمہیں یاد آئیں تاکہ تُم اُن پر عَمل کرو اَور اَپنے دِل اَور آنکھوں کی خواہشوں کی پیروی میں کویٔی فاحِشہ حرکت نہ کر بیٹھو۔ 40 تَب تُم یاد کرکے میرے سَب حُکموں پر عَمل کروگے اَور اَپنے خُدا کے واسطے مُقدّس ہوگے۔ 41 مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں جو تُمہیں مِصر سے نکال لایا تاکہ تمہارا خُدا ٹھہروں۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔"