29 " ’غیرت کے بارے میں، یہی آئین ہے خواہ کویٔی عورت اَپنے خَاوند کی ہوتے ہویٔے گُمراہ ہوکر اَپنے آپ کو ناپاک کر لے، 30 یا کسی آدمی کو اَپنی بیوی پر شک کرنے کی وجہ سے غیرت آئے تو کاہِنؔ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور کھڑا کرے اَور اُس آئین پر پُوری طرح عَمل کیا جائے۔