ہوشِیعؔ کا اَپنی بیوی سے مِلاپ
1 یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، "جا اَور اَپنی بیوی سے پھر مَحَبّت جتا حالانکہ وہ کسی اَور کی محبُوبہ ہے اَور زانیہ ہے۔ اُس سے مَحَبّت کر جِس طرح یَاہوِہ اِسرائیلیوں سے مَحَبّت کرتے ہیں حالانکہ وہ دُوسرے معبُودوں کی طرف مُڑتے ہیں اَور مُقدّس کشمش کی ٹکیوں کو پسند کرتے ہیں۔"
2 چنانچہ اُسے مَیں چاندی کے پندرہ ثاقل3:2 پندرہ ثاقل تقریباً ایک سَو ستّر گرام اَور ایک حُومر اَور ایک لیتھیک3:2 ایک لیتھیک تقریباً ایک سَو پچیانوے کِلوگرام جَو کے عِوض خرید لایا۔ 3 پھر مَیں نے اُس سے کہا، "تُجھے میرے ساتھ بہت دِنوں تک رہنا ہے بدکاری نہ کر، نہ کسی غَیر مَرد سے ناجائز تعلّقات رکھ اَور مَیں تمہارے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کروں گا۔"