Pular para o conteúdo
Publicidade

Provérbios 2

حِکمت کے اَخلاقی فوائد

1 اَے میرے بیٹے! اگر تُم میری باتیں قبُول کرو

اَور میرے اَحکام اَپنے دِل میں رکھو،

2 اَور حِکمت کی طرف کان لگاؤ

اَور فہم سے اَپنا دِل لگائے رکھو،

3 اَور اگر تُم بصیرت کے لیٔے پُکارو

اَور فہم کے لیٔے آواز بُلند کرو،

4 اَور تُم اُسے چاندی کی مانند ڈھونڈو

اَور کسی پوشیدہ خزانہ کی مانند اُس کی تلاش کرو،

5 تَب تُم یَاہوِہ کے خوف کو سمجھ پاؤگے

اَور یَاہوِہ کا علم حاصل کروگے۔

6 کیونکہ یَاہوِہ حِکمت بخشتے ہیں؛

اَور علم اَور فہم اُن ہی کے مُنہ سے نکلتے ہیں۔

Veja também