6 کیونکہ یَاہوِہ حِکمت بخشتے ہیں؛
اَور علم اَور فہم اُن ہی کے مُنہ سے نکلتے ہیں۔
7 وہ راستبازوں کے لیٔے مدد تیّار رکھتے ہیں،
اَور راست رَو کے لیٔے ڈھال ثابت ہوتے ہیں،
8 کیونکہ وہ اِنصاف کے راستوں کی نگہبانی کرتے ہیں
اَور اَپنے وفاداروں کی راہ کی حِفاظت کرتے ہیں۔