Pular para o conteúdo
Publicidade

Provérbios 31

10 نیک چلن بیوی کون پا سَکتا ہے؟

کیونکہ وہ لعلوں سے بھی زِیادہ قیمتی ہے۔

11 اُس کے خَاوند کو اُس پر پُورا اِعتماد ہوتاہے

اَور کویٔی کمی محسُوس نہیں ہوتی۔

12 وہ اَپنی زندگی کے تمام ایّام میں،

اُس سے بھلائی ہی کرتی ہے، اُسے ضرر نہیں پہُنچاتی۔

13 وہ اُون اَور کتان جمع کرتی ہے

اَور نہایت شوق سے اَپنے ہاتھوں سے کام کرتی ہے۔

14 وہ سوداگروں کے جہازوں کی مانند،

اَپنی خُوراک دُور سے لے آتی ہے۔

15 ابھی اَندھیرا ہی ہوتاہے کہ وہ اُٹھ جاتی ہے؛

اَور اَپنے خاندان کو کھانا کھِلاتی ہے

اَور اَپنی خادِماؤں کو اُن کے حِصّہ کا کام بانٹتی ہے۔

16 وہ کسی کھیت کے بارے میں سوچتی ہے تو اُسے خرید لیتی ہے؛

اَور اَپنی آمدنی سے تاکستان لگاتی ہے۔

17 وہ کمر باندھ کر اَپنے کام کاج میں لگ جاتی ہے؛

اُس کے بازو اُس کے کاموں کے لیٔے مضبُوط ہوتے ہیں۔

18 وہ خیال رکھتی ہے کہ اُس کی تِجارت سُود مند ہو،

اُس کا چراغ رات کو نہیں بُجھتا۔

19 وہ تکلے پر اَپنے ہاتھ سے سُوت تیّار کرتی ہے

اَور کپڑا بھی خُود ہی بُنتی ہے۔

20 وہ مسکینوں کے لیٔے ہتھیلی کھولتی ہے

اَور مُحتاجوں کے لیٔے اَپنے ہاتھ بڑھاتی ہے۔

Veja também